Addurl.nu کیش فری پروگرام: بقالوں کے لیے ڈیڈ لائن

کیش فری پروگرام: بقالوں کے لیے ڈیڈ لائن

کیش فری پروگرام: بقالوں کے لیے ڈیڈ لائن


سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ مملکت میں تجارتی پردہ پوشی کے خاتمے کے لیے مثبت پیش رفت جاری ہے.سعودی عرب میں قائم تمام ’بقالوں‘ کریایہ اسٹورز کو 10 مئی کی ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے اس دوران بقالوں پر کیش کا لین دین ختم کرے بینک کارڈ ’سپن‘ کے ذریعے ادائیگی کولازمی بنایا جائے گا۔

بنک کارڈ "سپن " کے زریعے ادائیگی کو لازمی قرار دیا جائے۔ (ٖفوٹو شوشل میڈیا  ) سعودی عرب


ویب نیوز ’سبق‘ نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’یاھلا‘ میں وزارت تجارت کے ترجمان سے سوالات کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے مملکت میں تجارتی پردہ پوشی (مقامی شہریوں کے ناموں سے غیر ملکیوں کا کاروبار کرنا) کے خاتمے کے لیے جو پروگرام مرتب کیا تھا اس پر مقررہ منصوبے کے مطابق عمل کیا جارہا ہے.
پروگرام میں وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’تجارتی پردہ پوشی کے خاتمے کے لیے کیش لیس سوسائٹی کا منصوبہ اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق جاری ہے جس پر عمل کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں پٹرول سٹیشنز کو اس امر کا پابند کیا تھا کہ وہ نقدی کا لین دین ختم کر دیں۔‘
’دوسرے مرحلے میں لانڈری شاپس اور گاڑیو ں کے پنکچر لگانے والے ورکشاپس کو ’اسپن ‘ سسٹم کی تنصیب کے احکامات صادر کیے تھے بعد ازاں 2019 کے نصف میں گاڑیوں کے ورکشاپس اور بعدازاں یکم اپریل کی ڈیڈ لائن صالون اور بیوٹی پالرز کے لیے تھی ۔ اب 10 مئی کی ڈ یڈلائن کا مرحلہ تمام بقالوں کےلیے ہے‘۔

Post a Comment

0 Comments