طائف میں چار خواتین نے 750 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا
طائف میں چار رضاکار خواتین نے 750 مستحق خاندانوں میں راشن سمیت تحائف تقسیم کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رضا کار خواتین نے امدادی سامان اور تحائف تقسیم کرنے سے پہلے متعلقہ ادارے سے اجازت نامہ حاصل کرلیا تھا۔
رضا کار خاتون مہا بنت سعود الثبیتی نے کہا ہے کہ ’طائف کے ان علاقوں میں جہاں 24 گھنٹے کرفیو ہے وہاں مقیم مستحق خاندانوں میں راشن سمیت تحائف تقسیم کیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ ٹیم میں تین دیگر خواتین سمیت متعدد رضاکار ہیں جو تقسیم کے عمل میں شریک رہی ہیں‘۔

0 Comments
Please do not enter any spam link in the Comment Box.